فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں علامات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن کی دیکھ بھال کرنے والے سیکشن نے محکمہ صحت اور مرجعیت کی ہدایات پر عمل کو ممکن بنانے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان میں سے صحن میں بچھائے گئے فرش عزاء پر کھڑے ہونے کے مقام کی علامت بنانا بھی ہے۔
یہ علامت (30 سم2) رقبہ کو گھیرے ہوئے ہے اور بیلے رنگ میں قدموں کے نشان کی صورت میں بنائی گئی یہ علامت واضح طور پر دور ونزدیک سے نظر آتی ہے۔ اور اس میں قدموں کے نشان کے نیچے عربی اور انگریزی میں لکھا ہوا ہے کہ یہاں کھڑا ہوا جائے۔
محکمہ صحت کی تعلیمات کی روشنی میں کھڑے ہونے کے نشان کی ان علامات میں ایک ایک میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: