مرکز تراث کربلا کی نئی کتاب: (محاسن المجالس في كربلاء)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کا ذیلی ادارہ مرکز تراث کربلا (موسوعة تراث كربلاء) کے نام سے ایک انسائیکلو پیڈیا پر کام کر رہا ہے اور جیسے حیسے اس کی جلدیں مکمل ہو رہی ہیں انھیں لوگوں تک پہنچانے کے لیے ساتھ ساتھ چھاپا بھی جا رہا ہے۔ کربلا کے بارے میں اس انسائیکو پیڈیا میں کربلا کی تاریخ و ثقافت کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، اس انسائیکلو پیڈیا کی ایک جلد(محاسن المجالس في كربلاء) کے نام سے بھی شائع ہوئی ہے کہ جس میں کربلا کے دینی معاشرے اور وہاں منعقد ہونے والی مجالس عزاء کو موضوع تحریر بنایا گیا ہے۔

مرکز تراث کربلا کے انچارج ڈاکٹر احسان غریفیی نے بتایا ہے کہ اس کتاب (محاسن المجالس في كربلاء) میں کربلا اور اس کے نواحی شہر طویریج میں منعقد ہونے والی مجالس کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور اس کے ابواب کو صدیوں کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے کہ جن کی ابتدا آٹھویں صدی ہجری سے کی گئی ہے متوفر معلومات کے مطابق اس زمانے میں کربلا اور طویریج میں 80 سے زیادہ مقامات پر مجالس عزاء منعقد ہوتی تھی اور ان میں مومنین بڑی تعداد میں شرکت کرتے تھے اس کتاب میں مجالس کے بانی خاندانوں اور خطباء منبر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مرکز تراث کربلا کی دیگر کاوشوں اور اس کتاب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://www.mk.iq/cen.php?id=1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: