(دورة أحباب الله) نامی کورس مکمل بیس کم عمر طالبات نے تیسواں پارہ معانی و تفسیر کے ساتھ حفظ کر لیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے طالبات نے آخری پارے کے حفظ کے لیے شروع کیا گیا ایک ماہ کا (دورة أحباب الله) نامی کورس مکمل کر لیا ہے اور اس کورس کے اختتام پر لیے گئے امتحان کے نتائج کے مطابق اس میں 8سال سے کم عمر کی بیس طالبات نے تیسویں پارے اس کے معانی اور مختصر تفسیر کے ساتھ حفظ کرنے میں کامیاب رہیں۔
اس بارے میں قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے طالبات کی انچارج محترمہ منال جبوری نے بتایا یہ کورس آٹھ سال سے کم عمر طالبات کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس میں شامل طالبات کو مختلف تعلیمی وسائل کے ذریعے ناصرف تیسواں پارہ حفظ کروایا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آیات کے معانی اور تفسیر کو بھی سمجھایا اور یاد کروایا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حفظ قرآن کے متعدد کورسز سارا سال ہمارے ادارے کی طرف سے جاری رہتے ہیں اور یہ کورس بھی انہی کا ایک حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: