روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر روز مختلف اوقات میں متعدد مقامات پر مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عشرۃ محرم کے دوران ہر روز مختلف اوقات میں متعدد مقامات پر مجالس عزاء کا انعقاد ہو رہا ہے کہ جن میں محکمہ صحت اور مرجعیت کی طرف سے دی گئی ہدہایات پر ہر ممکن عمل کیا جا رہا ہے اور انہی مجالس میں سے ایک مجلس عزاء تشریفات ہال میں بھی منعقد ہر رہی ہے۔
ہر روز شام کے وقت تشریفات ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلس میں روضہ مبارک کے خدام شرکت کرتے ہیں اور اہل بیت اطہار کو سانحہ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
اس مجلس عزاء سے ہر روز سید ہاشم بطاط خطاب کرتے ہیں کہ کا اس عشرۃ میں موضوع گفتگو (امام حسین(ع) وارث انبیاء) ہے۔
اس مجلس کو روضہ مبارک کے تمام ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: