آئی ایم آئی کی طرف سے اہل عراق اور عزاداروں کے لیے طبی سامان کی بڑی کھیپ

امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (آئی ایم آئی) کے ارکان گزشتہ نو برسوں سے ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے عاشوراء اور اربعین کے موقع پر کربلا میں میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں کہ جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین عزاداروں اور زائرین کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
عراق میں آئی ایم آئی کے نمائندے ڈاکٹر اسامہ عبد الحسین نے بتایا ہے کہ اس سال عاشوراء کے موقع پر (آئی ایم آئی) نے موجودہ عالمی صورت حال کے پیش نظر باقاعدہ میڈیکل کیمپ لگانے کی بجائے مؤسّسة الزهراء(عليها السلام) طبی سامان کی ایک بڑی کھیپ کربلا بھیجی ہے کہ جن میں زیادہ تر وہ ساسامان شامل ہے کہ جو کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: