روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تربیت و اعلی تعلیم کے سیکشن کا شعبہ ’’مستمر تعلیم‘‘ برقی نظام تعلیم و تدریس کے متعلق اپنے کورسز اور ورکشاپس کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور کورونا کی وباء کے دوران طلاب کے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے برقی نظام تعلیم و تدریس سے استفادہ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج امیر سعدی نے بتایا ہے کہ اس وقت ہمارا شعبہ العمید ایجوکیشن گروپ کے تدریسی عملہ کو کورس کروا رہا ہے کہ جس میں برقی نظام تعلیم و تدریس کے استعمال، اس کے ذریعے بہتر سے بہتر تدریس، اس کے لیے موزوں پروگرامز اور ان سے استفادہ وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔
اس کورس میں ای لرننگ میں استعمال ہونے والے دونوں طریقہ کار یعنی Synchronous mode اور Asynchronous mode کو مکمل تفصیل سے بیان کیا جا رہا ہے تاکہ ہر قسم کے حالات میں تعلیمی سلسلہ کو جاری و مستمر رکھا جا سکے۔