الکفیل ہسپتال میں ہائیڈروسیفلس میں مبتلا بچے کا کامیاب علاج

الکفیل ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ہائیڈروسیفلس میں مبتلا بچے کا آپریشن کے ذریعے کامیاب علاج کیا ہے کہ جو اس وقت بالکل صحت مند ہو چکا ہے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے سرجن اور اس آپریشن میں طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مصطفى أغكون نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ایک سال آٹھ ماہ کے اس بچے کے دماغ کے گرد موجود پانی کو نکالنے کے لیے پہلے ایک آپریشن کیا گیا اور پھر اس کے بعد بچے کے سر کی کاسٹمیٹک سرجری بھی کی گئی۔ یہ دونوں آپریشن مکمل کامیاب رہے اور اس وقت یہ بچہ بالکل صحت مند ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال کا شمار عراق کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے کہ جہاں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تقریبا تمام امراض کا علاج کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: