عثمانی دستاویزات میں کربلا سے متعلق کتاب کی اشاعت

عثمانی دور حکومت کی سرکاری دستاویزات میں کربلا کے بارے بہت سی معلومات موجود ہیں کہ جنھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز تراث کربلا نے استنبول میں قائم عثمانی دستاویزات کے مرکز سے حاصل کر کے ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے اور اسے (فهرس الوثائق الكربلائيّة في الأرشيف العثمانيّ) کا نام دیا ہے۔
روضہ مبارک کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے ان دستاویزات کا عربی زبان میں ترجمہ کیا اور انھیں چار جلدوں پر مشتمل کتاب کی صورت دی۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج ڈاکٹر احسان غریفی نے اس بارے میں بتایا ہے اس کتاب کی چاروں جلدوں کو چھ فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے کہ جو درج ذیل ہیں:
پہلی جلد دو فصلوں پر مشتمل ہے: 1:- هجوم الوهابيّة على كربلاء المقدّسة، 2:- الأمور الإداريّة والتعيينات
دوسری جلد پہلی جلد کی دوسری جلد کا تتمہ ہے۔
تیسری جلد بھی دو فصول پر مشتمل ہے: 1:- الأمور العمرانيّة والخدمات، 2:-الضرائب وما يتعلّق بالأمور الماليّة
چھوتی جلد بھی دو فلوں پر مشتمل ہے: 1:- الأمور الأمنيّة والانتفاضات والنزاعات والجرائم، 2:- الأمور الدبلوماسيّة وما يتعلّق بشؤون الأجانب.
اس کتاب میں کربلا کے بارے میں تمام دستاویزات کے اصلی نمبر، ان کی تاریخ، ان کے صفحات کی تعداد اور اسی طرح سے مرکز تراث کربلا میں موجود دستاویزی نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے کچھ دیگر ادارے حلہ اور بصرہ کی تراث کو بھی جمع کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: