روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ثقافتی مرکز کی طرف سے سنجار میں عشرۃ محرم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن سے وابستہ ثقافتی مرکز برائے رہنمائی و انسانی تعمیر نے گزشتہ تین سالوں کی طرح اس سال بھی شمالی عراق کے نواحی شہر سنجار میں عشرۃ محرم کا انعقاد کیا ہے کہ جہاں پہلی محرم سے ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ مجالس عزاء برپا ہو رہی ہیں۔
ان مجالس سے دینی امور کے سیکشن کے رکن شیخ حیدر عارضی ہر روز خطاب کر رہے ہیں اور سانحہ کربلا، انسانیت نواز حسینی انقلاب اور فضائل و مصائبِ اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں۔
اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے مجلس سے پہلے اور بعد میں عزاء خانہ میں جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے اور مجلس میں حاضر ہونے والے افراد بھی ماسک اور دستانے پہنتے ہیں اور اسی طرح مطلوبہ فاصلے کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: