خواتین فوٹوگرافرز کے لیے عاشورائی تصاویر کے مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز برائے خاندانی ثقافت نے خواتین فوٹوگرافرز کے لیے عاشورائی تصاویر کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔

جس کے بارے میں مذکورہ بالا مرکز کی انچارج محترمہ اسمهان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس تصویری مقابلے کا محور حسینی بچہ ہے یعنی اس مقابلے میں محرم کے ان ایام اور ان موجودہ حالات میں عزادار بچوں کی تصاویر کا مقابلہ منعقد کیا ہے کہ جس میں شرکت کے لیے تصاویر جمع کرانے کی آخری تاریخ بیس محرم 1442ھ بمطابق 9ستمبر 2020ء ہے۔

انہوں نے اس مقابلے کی شرائط کے بارے میں بتایا کہ

یہ مقابلہ پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین فوٹوگرافرز کے لیے ہے۔

خواتین کیمرے یا موبائل سے لی گئی تصاویر کو مقابلے میں شرکت کے لیے پیش کر سکتی ہیں

اس مقابلے میں شامل خواتین فوٹوگرافرز اپنی تصاویر میں کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہیں کہ جن میں روشنی یا رنگ کے گہرے یا کم کرنا شامل ہے لیکن اس تصویر میں کسی بیرونی عنصر کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ تصاویر کم ازکم (1500 بكسل) کی ہوں

ان تصاویر کا اس سال کے محرم میں لیا جانا بھی شرط ہے لہذا کوئی پرانی تصویر یا کسی دوسرے تصویری مقابلہ میں بھیجی گئی تصویر کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا

اسی طرح سے تصویر میں کسی قسم کی کوئی عبارت یا سائین یا کوئی اور عنصر شامل نہیں کیا جا سکتا

ماہر فوٹوگرافروں کی کمیٹی ان تصاویر کو دیکھ کر بہترین تصویر کا انتخاب کرے گی اور پہلی پوزیشنیں لینی والی خواتین کو نقد انعام کے علاوہ سرٹفیکیٹ بھی دیا جائے گا.

ان تصاویر کو مندرجہ ذیل پتا پر پتہ پر بھیجا جا سکتا ہے:

https://t.me/Thaqafaasria
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: