میسان یونیورسٹی میں علم عزاء بلند کرنے کی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خصوصی شرکت

عراق اور بہت سے دیگر ممالک میں مومنین محرم کے شروع ہوتے ہی گھروں اور عمارتوں پر سیاہ علم آویزاں کر دیتے ہیں جو سانحہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے عزیز واقارب اور اصحاب کی المناک شہادت پر ایام حزن و سوگ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اسی حوالے سے میسان یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن میں سانحہ کربلا کی یاد میں سیاہ علم نصب کرنے کی ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے استاتذہ اور اداری عملے کے ارکان کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز شہداء عراق اور کورونا سے وفات پانے والے مومنین کے لیے فاتحہ خوانی اور تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔
جس کے بعد کالج کے سربراہ ڈاکٹر ہاشم داخل دراجی نے حاضرین سے خطاب کیا اور (إنّي تاركٌ فيكم الثقلين كتاب الله وعترتي أهل بيتي، ما إن تمسّكتم بهما لن تضلّوا بعدي) کو موضوع سخن قرار دے کر سانحہ کربلا کے بارے میں گفتگو کی۔
ان کے بعد روضہ مبارک کے نمائندے شيخ محمد العبودي نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب حضرت عباس(ع) سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کا علم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔
اس کے بعد علم حضرت عباس(ع) کو بلند کیا گیا اور پوری دنیا اور انسانیت کے لیے دعا کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: