سیاہ ماتمی لباس اور ماسک پہنے عزادار اور ماتمی جلوس مقدس روضوں میں پرسہ پیش کر رہے ہیں

یکم محرم سے اب تک کربلا میں تمام مراسم عزاء ادا کیے جا رہے ہیں اور ہر روز بڑی تعداد میں ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آ کر پرسہ پیش کرتے ہیں۔
کورونا وباء کے دوران نکلنے والے ان جلوسوں میں ہر عزادار اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور دستانے پہنے ہوئے ہے، جلوس میں ایک دوسرے سے مقررہ فاصلہ برقرار رکھا جا رہا ہے، ماتمی جلوسوں کی انتظامیہ اور دونوں مقدس روضوں کی طرف سے تمام ایس او پیز پر عمل کے ساتھ ساتھ مسلسل جراثیم کش مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ان تمام امور کے باوجود ان ماتمی جلوسوں کے اندر حسینی جوش وجذبہ میں نہ کوئی کمی دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی عزاداری و پرسہ میں کوئی کوتاہی۔
اس حوالے سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں مواکب و حسینی هيئات کے سیکشن کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ دونوں مقدس روضوں کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا رہا ہے اور مواکب اور ماتمی جلوسوں کی انتظامیہ ان غیر معمولی حالات میں نکلنے والے جلوسوں کے دوران بھرپور تعاون کر رہی ہے انھیں جو ٹائم ٹیبل اور احتیاطی لائحہ عمل دیا گیا تھا اس پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور جلوسوں کی مقدس روضوں میں پرسہ کے لیے حاضری اور آمدورفت میں کسی قسم کی پریشانی یا مشکل کا سامنا نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: