وزیر صحت: عشرہ محرم کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اختیارکردہ احتیاطی تدابیر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں انتہائی کارگر ہیں

عاشوراء محرم 1442ھ کے احیاء اور اس موقع پر پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آنے والے زائرین و عزاداروں کے استقبال کے لیے جو احتیاطی و طبی تدابیر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اختیار کی ہیں وہ کورونا وباء سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتہائی کارگر ہیں۔
ان خیال کا اظہار عراق کے وزیر صحت ڈاکٹر حسن التمیمی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر سے ملاقات کے دوران کیا۔
بروز جمعہ (8 محرم 1442 ھ) بمطابق (28 اگست 2020 ء) کو عراقی وزیر صحت نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائيگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور کورونا وباء کے دوران عاشوراء کے احیاء کی تیاریوں اور عشرہ محرم میں روضہ مبارک کی طرف سے اس سلسلہ میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور پیش کی جانے والی خدمات کے بارے تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر تمیمی نے اس ملاقات میں روضہ مبارک کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں کی جانے والی کاوشوں، عوام اور وزارت صحت کی مدد کے لیے تعمیر کیے گئے کورونا ہسپتالوں اور دیگر خدمات پر شکریہ ادا کیا اور عاشوراء کے احیاء اور کربلا آنے والے زائرین و عزاداروں کے استقبال کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اختیار کردہ احتیاطی و طبی تدابیر کو کورونا وباء سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتہائی کارگر قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: