ما بین الحرمین میں نصب علموں کی تعداد 58 کیوں ہے

ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے محرم کے دوران سید الشہداء(ع) پہ گہرے حزن وملال اور سوگ کی علامت کے طور پر امام حسین(ع) کے دنیا میں گزارے ہوئے سالوں کے برابر (58) سیاہ حسينی عَلم ما بين الحرمين میں نصب کیے گغے ہیں جن پر سرخ رنگ میں (السلام عليك يا سيّد الشهداء) اور (يا قمر بني هاشم) لکھا ہوا ہے۔ ان علموں کے پولز پر عزائی بینرز نصب ہیں جن پر امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے یکم محرم سے ہی ما بین الحرمین کے اردگرد عمارتوں پر بھی سیاہ چادریں آویزاں کر دی تھیں تاکہ سوگ اور حزن و ملال کا ماحول ہر طرف غالب رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: