روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عاشور کی تیاریوں سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام حسن(ع) ہال میں روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری عباس موسى کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس ادارہ کے رکن جواد الحسناوي اور تمام سیکشنوں اور شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران کربلا میں عاشور کے احیاء، زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات اور ماتمی جلوسوں و عزاداروں کے روضہ مبارک میں استقبال وغیرہ سے متعلق حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عاشور کے مراسم عزاء کی ادائیگی کے حوالے جو لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا اس کے حوالے سے بھی اجلاس میں بات کی گئی اور اس پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: