مضيف أبي الفضل العبّاس(ع) ہر روز 8000 سے زیادہ افراد کے لیے کھانا تیار کے تقسیم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین عاشوراء کو سروسز فراہم کرنے کے لیے جو لائحہ عمل طے کیا ہے اس میں روضہ مبارک کے مضیف کی جانب سے زائرینِ عاشوراء کو تین وقت کا کھانا اور تبرک و نیاز پیش کرنا بھی سرفہرست ہے لہذا مضیف کے ارکان یکم محرم سے متعدد مقامات پر زائرینِ عاشوراء اور عزاداروں میں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات و مأکولات تقسیم کر رہے ہیں کہ جس کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔
سات محرم سے زائرین اور عزاداروں کی تعداد میں سے اضافے کے پیش نظر مضیف نے اپنی خدمات کو مزید بڑھا دیا ہے اور اس سارے عمل کے دوران اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔
مضيف کے انچارج الحاج عادل الحمّامي نے بتایا ہے کہ ہم یکم محرم الحرام سے زائرین امام حسین علیہ السلام اور عزاداروں کو تین اوقات کا کھانا پیش کر رہے ہیں اور سات محرم سے ہم نے اپنی خدمات کو بڑھا دیا ہے اور ہر روز 8000 سے زیادہ افراد کے لیے کھانا تیار کر کے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر کھانا پکانے، اسے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے سارے مراحل میں ہمارے ساتھی تمام احتیاطی تدابیر کی مکمل پابندی کر رہے ہیں۔
مضیف کی طرف سے ناصرف زائرین اور عزاداروں بلکہ روضہ مبارک کے خدام کی مدد کرنے والے رضاکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: