امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت عاشوراء کی ادائیگی کے نام لکھیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم کے سربراہ سید ہاشم شامی نے اعلان کیا ہے کہ جو مومنین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک) کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کریں گے ہمارے شعبہ سے منسلک تمام خدامِ حضرت عباس(ع) عاشور کے دن ان کی نیابت میں ضریح کے پاس زیارت عاشوراء پڑھیں گے۔

لہذا جو مومنین اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت کی ادائیگی کے خواہشمند ہیں وہ اس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

جن محبانِ اہل بیت(ع) کو موجودہ عالمی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں نے عاشور کے دن کربلا آ کر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو پرسہ پیش کرنے سے روک رکھا ہے وہ مومنین اپنی نیابت میں پرسہ پیش کروا سکتے ہیں اور عاشور کے دن مولا کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت بھی پڑھوا سکتے ہیں۔

اس کے لیے صرف روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک) کے (نیابت میں زیارت) نامی سیکشن میں جا کر اپنا نام یا کسی بھی دوسرے مومن کا نام درج کر دیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اُن تمام افراد کی نیابت میں مراسمِ زیارت ادا کریں گے جن کا نام مذکورہ سیکشن میں درج ہو گا۔

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: