عزاء طویرج کے راستہ جمہوریہ روڈ پر سائباں نصب کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹینس سیکشن نے کربلا کی بلدیہ اور محکمہ بجلی کے ساتھ مل کر کر جمہوریہ روڈ پر باریک سبز جالی کا سائباں نصب کر دیا ہے تاکہ جلوس عزاء طویرج میں شامل عزاداروں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں تعمیراتی کاموں کے انچارج محمد مصطفیٰ محمد مصطفی طویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ عزاء طویریج کے راستہ کو سایہ دار بنانے کے لیے کربلا کی بلدیہ اور محکمہ بجلی کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن میں ہم نے جمہوریہ روڈ پر باریک سبز جالی کا سائباں نصب کر دیا ہے تاکہ جلوس عزاء طویرج میں شامل عزاداروں کو سورج کی براہ راست دھوپ سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے سائباں کی رسیوں کو بلند اور مناسب جگہ پر باندھنے کے لیے 30ستونوں کو گہرے گڑھے کھود کر نصب کیا۔

اس کے علاوہ ہمارے سیکشن نے راستے میں ٹھنڈی ہوا کی فراہمی کے لیے الکوثر تجارتی کمپلکس تک چالیس بڑے ایئر کولروں کو مناسب پر لگایا ہے کہ جنھیں جلوس کے شروع ہوتے ہی چلا دیا جائے گا۔ ان سب کاموں کے لیے ہمیں اپنے سیکشن کے سو اہلکاروں کی خدمات حاصل ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ان غیر معمولی حالات میں عاشوراء کے احیاء اور جلوس عزاء طویریج کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: