(ركضة طويريج) کے اختتام کے ساتھ ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عاشوراء کے احیاء کے لیے اپنے لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان اور دوسرے مرحلہ کا آغاز

دنیا کے سب سے بڑے حسینی عزاء (ركضة طويريج) کے اختتام کے ساتھ ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عاشوراء 1442ھ کے احیاء کے لیے اپنے امنی، خدماتی، طبی اور تنظیمی لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) یکم محرم سے ہی عشرۃ محرم کے احیاء کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے اور طے شدہ لائحہ عمل کے تحت عزاداروں اور زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سات محرم سے روضہ مبارک نے بڑے پیمانے پر اپنے انتظامت کو وسعت دی۔

امام زمانہ(ع) اور اہل بیت اطہار(ع) کو امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا کا منفرد جلوس عزاء ((ركضة طويريج)) تین گھنٹے تک جاری رہا اور عزاداروں کی آمد ورفت کے لیے طے کردہ لائحہ عمل مکمل کامیاب رہا اور تمام مراحل بااحسن طریقے سے اختتام کو پہنچے۔

اس کامیابی کے پیچھے روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع)، سیکورٹی فورسز، طبی و خدماتی اداروں اور رضاکاروں کی مشترکہ کاوشیں کارفرما ہیں۔

عاشوراء کے حوالے سے روضہ مبارک کے لائحہ عمل کے پہلے حصہ کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں روضہ مبارک کے تمام حصوں کی صفائی، روضہ مبارک کے دروازں اور صحن کے درمیان ڈھلوانی راستوں سے ریت کا اٹھانا، دیواروں اور دروازوں پر خاص مقصد کے لیے لگائی گئيں پلاسٹک شیٹس کا ہٹانا وغیرہ شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: