عاشوراء کے مراسم عزاء و زیارت کے لیے خدماتی، طبی، امنی اور انتظامی امور میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی مدد کرنے والے حسینی رضاکاروں کی انتھک خدمات ان بنیادی عناصر میں سے ایک ہیں جن کی بدولت روضہ مبارک کا عاشوراء کے لیے طے کردہ لائحہ عمل مکمل کامیاب رہا اور تمام امور بااحسن طریقے سے انجام پائے۔
حسینی رضاکاروں نے پوری جانفشانی اور عقیدت سے اپنے عاشورائی فرائض کی ادائیگی کی اور اس دوران اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی تمام ہدایات کی مکمل پابندی رکھی
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) عاشوراء اور دیگر بڑی دینی مناسبات پر انتظامات کو بہتر طریقے سے عملی صورت دینے کے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرتا ہے جو مختلف حسینی مواکب اور ھيئات کے توسط سے منتخب کیے جاتے ہیں اور انھیں اس خدمت کے لیے خادم کے عارضی آئی ڈی کارڈ بھی بنا کے دیئے جاتے ہیں۔