روضہ مبارک کے تمام حصوں کو دھو کر جراثیم کش سپرے کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئر سیکشن نے باقی شعبوں میں کام کرنے والے حرم کے خدام اور رضاکاروں کی مدد سے روضہ مبارک کے صحن اور باقی سب حصوں کو دھو کر صاف کر دیا ہے اور مواکب و ماتمی جلوسوں کی آمد ورفت میں آسانی کے لیے جو ریت اور کارپٹ بچھایا گیا تھا اسے بھی اٹھا دیا ہے۔

عاشوراء کے دن کربلا میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور رکضہ طویریج کے اختتام پذیر ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے روضہ مبارک کے اندرونی و بیرونی صحنوں اور دیگر حصوں میں بچھائے گئے کارپٹ اٹھا کر اسے پانی، مائع صابن اور جراثیم کش مواد سے دھو کر صاف کر دیا ہے اور ہر جگہ جراثیم کش مواد کا سپرے بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عشرۃ محرم اور خاص طور پر عاشوراء کے احیاء کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے تھے اور اس دوران پہلے سے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت ماتمی جلوسوں، زائرین اور عزاداروں کے لیے روضہ مبارک کے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: