ما بین الحرمین کے شجرکاری و نباتی آرائش کے شعبہ نے ما بین الحرمین میں لگے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتار کر زائرینِ عاشوراء اور عزاداروں میں تقسیم کر دیا ہے اور اسی طرح اور کورونا سے متاثرہ مریضوں تک بھی ان کھجوروں کو پہنچایا گیا ہے۔
ما بین الحرمین سیکشن کے انچارج سید نافع موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن میں کام کرنے والے مولا کے خدام ہر سال کھجوروں کے پکنے پر انھیں زائرین میں تقسیم کر دیتے ہیں، اس سال پھل اتارنے کا موسم عشرۃ محرم کے دوران آیا ہے اس لیے شجرکاری و نباتی آرائش کے شعبہ نے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتار کر زائرینِ عاشوراء اور عزاداروں میں تقسیم کر دیا ہے اور اسی طرح اور کورونا سے متاثرہ مریضوں تک بھی ان کھجوروں کو پہنچایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کھجوروں کو اتارنے کے بعد انھیں دھو کر چھوٹے جھوٹے ڈبوں میں پیک کیا گیا اور پھر زیادہ سے زیادہ مومنین تک یہ نادر تبرک پہنچانے کی سعی کی گئی۔