تصویری رپورٹ: عراقی قبائل نے قبیلہ بنی اسد کے ساتھ مل کر کربلا میں شھداءِ کربلا کا یومِ دفن عقیدت و احترام سے منایا

ہر سال کی طرح امسال بھی شہداء کربلا کی تدفین کے دن 13محرم1442ھ بمطابق 2ستمبر 2020ء کو کربلا میں عزاء بنی اسد کے نام سے ایک بہت بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا کہ جس میں قبیلہ بنی اسد اور مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی، اس ماتمی جلوس کے پیچھے قبیلہ بنی اسد اور دیگر قبائل کی خواتین کا بھی بہت بڑا جلوس تھا کہ جو سب خاندان رسالت کی خواتین کو پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آئی تھیں۔

واضح رہے تیرہ محرم وہ دن ہے کہ جس میں حضرت امام سجاد علیہ السلام با اعجاز امامت کوفہ سے کربلا آئے اور حضرت امام حسین علیہ السلام، علمدارِ وفا حضرت عباس علیہ السلام اور باقی تمام شہداء کو قبیلہ بنی اسد کے ساتھ مل کر دفن کیا لہذا ہر سال قبیلہ بنی اسد کے لوگ شہداء کربلا کی تدفین کے دن کربلا میں بہت بڑا ماتمی جلوس نکالتے ہیں اور امام حسین(ع) اور شہداء کربلا کو پرسہ اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس تاریخی جلوس عزاء کے کچھ مناظر آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: