بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کی ویب سائٹ کے نویں نسخے کے ذریعے جشن کی تمام تقریبات کو بہت قریب سے دیکھیں اور جانیں

ویب سائٹ کا مین صفحہ
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبدالحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا: نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کی نشرواشاعت اور جشن کی تقریبات سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کی خاص ویب سائٹ اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرے گی
اس ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے (rabee.alkafeel.net) اس ویب سائٹ کے ذریعے پوری دنیا میں اس جشن کی سرگرمیوں کو نشر کیا جائے گا اور جشن کے حوالے سے لوگوں اور مختلف شخصیات کے بیانات اور خیالات کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے گا۔
اس بات کا ذکر بھی کرتے چلیں کہ نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادة ثقافتی جشن کے تمام تر انتظامات گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے کیے جائیں گے یہ جشن رسول اعظم(ص) کے نواسے حضرت امام حسین(ع)، ان کے بھائی حضرت عباس(ع) اور شعبان کے مہینے میں دنیا میں آنے والی اہل بیت اطہار سے تعلق رکھنے والی دوسری برگزیدہ ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس جشن کی سر گرمیوں میں اہم ترین کتابوں اور سی ڈیز کی عالمی نمائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: