روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور مثنٰی گورنریٹ کی طرف سے چھٹے الحیات کورونا یونٹ کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور مثنٰی گورنریٹ نے بروز جمعرات (14محرم 1442ھ) بمطابق (3 ستمبر 2020ء) کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے تعمیر کیے گئے چھٹے الحیات کورونا یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے کہ جسے شہید یوسف نجم کا نام دیا گیا ہے۔
اس کورونا یونٹ کی تعمیر کے لیے عراق کی وزارت صحت، مثنٰی گورنریٹ اور بعض مخیر حضرات نے فنڈز فراہم کیے تھے اور اس کی تعمیر کا مکمل کام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن نے کیا ہے۔
امام حسین(ع) تعلیمی ہسپتال میں بنائے گئے اس کورونا یونٹ کا کل رقبہ (3500) مربع میٹر ہے اور اس میں تمام تر سہولیات پر مشتمل (114) انفرادی کمرے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کی طرف مثنی گورنریٹ میں تعمیر کیا جانے والے اس کورونا یونٹ سے پہلے دو کربلا، ایک ہندیہ اور ایک نجف اشرف میں کورونا ہسپتال تعمیر کر چکا ہے کہ جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اس وقت روضہ مبارک کی طرف سے بغداد اور بابل میں کورونا کے علاج کے لیے مراکز تعمیر کیے جا رہے ہیں اور انھیں مکمل کرنے کے لیے بہت تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

شہید یوسف نجم کورونا یونٹ کی افتتاحی تقریب میں مثنی کے گورنر، روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان، مثنی میں محکمہ صحت کے سربراہ، روضہ مبارک کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کے سربراہ، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طبی شعبہ کے انچارج کے علاوہ نامور علاقائی شخصیات نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: