بابل گورنریٹ میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ کی بیرونی دیواروں پر پور ڈیکس اور کیئر ڈیکس کی تنصیب جاری ہے

بابل گورنریٹ میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر اپنے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن جلد سے جلد اسے مکمل کرنے کے بعد اسے محکمہ صحت کے سپرد کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
مرجان طبی شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے بنائے گئے اس مرکز کی بیرونی دیواروں پر اس وقت پور ڈیکس اور کیئر ڈیکس کی تنصیب جاری ہے کہ جو عمارت کے اندورنی حصوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ بیرونی ڈیکور کا کام بھی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کورونا یونٹ کے تمام حصوں کے فرش پر مخصوص جراثیم کش پینٹ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔
واضح رہے اس کورونا یونٹ کا کل رقبہ 3500 مربع میٹر ہے اور اس میں تمام سہولیات پر مشتمل سویت ٹائپ کے 98 انفرادی کمرے مریضوں کے مختص کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 25 کمرے طبی اور اداری عملے کے لیے مختص ہیں۔
یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کی طرف بابل گورنریٹ میں تعمیر کیا جانے والے اس کورونا یونٹ سے پہلے دو کربلا، ایک ہندیہ، ایک مثنٰی اور ایک نجف اشرف میں کورونا ہسپتال تعمیر کر چکا ہے کہ جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اس وقت روضہ مبارک کی طرف سے بغداد میں کورونا کے علاج کے لیے مراکز تعمیر کیے جا رہے ہیں اور انھیں مکمل کرنے کے لیے بہت تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: