شعری مقابلہ {الجود للقصيدة العموديّة} اور {مراقي المجتبى (عليه السلام)} کو اگلے سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے عربی شعری مقابلوں {الجود للقصيدة العموديّة}اور {مراقي المجتبى (عليه السلام)} کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ان دونوں مقابلوں کو اگلے سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عربی شاعری پر مشتمل پہلا مقابلہ (الجود للقصيدة العموديّة) کا انعقاد 13 جمادى الآخرة 1442هـ کو طے تھا جبکہ دوسرے مقابلہ {مراقي المجتبى(عليه السلام)} کا انعقاد 4 صفر ‏المظفّر 1442هـ کو طے تھا، کہ جو اب اگلے سال موزوں حالات میں اور انتظامی کمیٹی کی اعلان کردہ نئی تاریخوں میں منعقد ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: