عباس عسکری یونٹ کی بصرہ میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے

عباس عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) کا عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بصرہ گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں جواثیم کش سپرے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، اس مہم کے تحت رہائشی علاقوں اور سرکاری اداروں میں مسلسل سپرے کیا جا رہا ہے۔
یونٹ کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری تفاصیل کے مطابق اِن دنوں کے دوران بہت سے رہائشی علاقوں کے علاوہ بصرہ کے محکمہ تعلیم، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور جنوبی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں جراثیم کش سپرے کیا گیا کہ جہاں آنے والے دنوں میں طلاب کے امتحانات ہوں گے۔
یونٹ کی بصرہ میں قائم شاخ کا کہنا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے کے لیے شروع ہی سے ہم نے شہر میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش مواد کا سپرے شروع کر دیا تھا کہ جو اب تک بغیر وقفے کے جاری ہے اور وباء کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ کے اہلکار تمام عراقی گورنریٹس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہی کاوشوں کے ضمن میں ہر شہر میں موجود عباس عسکری یونٹ کی کویک رسپانس میڈیکل ٹیم بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے اور اپنے گھروں میں معاشرتی دوری اختیار کیے ہوئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو علاج اور آکسیجن فراہم کر رہی ہے اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کربلا میں عباس عسکری یونٹ نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک خاص قبرستان اور ان کے غسل و کفن کی جگہ تعمیر کی ہے کہ جہاں یونٹ کے اہلکار کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو وصول کرتے ہیں ہیں اور شرعی طور پر انھیں غسل و کفن دینے اور نماز جنازہ پڑھنے کے بعد اس قبرستان میں دفن کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: