العمید ایجوکیشنل گروپ کی نئی شاخ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت اور اعلی تعلیم سے وابستہ العمید گروپ آف اسکولز نے (القمر انٹرمیڈیٹ اسکول فار گرلز) کے نام سے ایک نیا تعلیمی ادارہ کھولا ہے۔
اس اسکول کے قیام کے بارے میں مذکورہ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ کے اسکولوں کی بہترین کارکردگی اور مقبولیت کی بناء پر لوگوں کے بے پناہ اصرار پر یہ نیا تعلیمی ادارہ کھولا گیا ہے کیونکہ العمید اسکولز بالخصوص کربلا گورنریٹ اور بالعموم ملکی سطح پر پرائمری اور سیکنڈری مراحل میں بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ اسی طرح العمید اسکولز تعلیمی ، علمی ، سائنسی، تخلیقی اور تحقیقی سرگرمیوں پر مشتمل مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں جو بچوں کوای لرننگ کی جانب مائل کرتا ہے جبکہ کلاس روم میں طلباء کی ایک مخصوص تعداد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ اسکول کربلا گورنریٹ کے جنوب مغرب میں کربلا نجف روڈ پر واقع ہے اور (دورات کربلا رہائشی کمپلیکس) اور قریبی علاقوں میں تعلیمی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ اسکول ای-لرننگ اسکرینز اور سائنسی لیبارٹریوں سمیت بہترین اور جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے "۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ تربیت اور اعلی تعلیم کربلا کے تمام علاقوں اور خاص طور پر مضافاتی علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیمی ادارے قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: