الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل کی میڈیکل ٹیم نے لمفوما سکن کینسر میں مبتلا خاتون کا کامیاب علاج کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل کی میڈیکل ٹیم نے لمفوما سکن کینسر میں مبتلا خاتون کے علاج میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر صادق جعفر الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 32 سالہ مریضہ کے پورے جسم میں پھیلے ہوئے لمفوسیٹک میلانوما کا کامیابی سے علاج کیا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا ، "مریضہ تین سال سے اس مرض میں مبتلا تھی اور بسلسلہ علاج کئی ملکی اور غیر ملکی اسپتالوں میں جا چکی تھی، لیکن کہیں بھی بیماری کی صحیح تشخیص اور علاج نہ ہو سکا۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "مریضہ کی متاثرہ جلد سے نمونہ لینے اور اسے تجربہ گاہ میں جانچنے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مریضہ لمفوسیٹک سکن کینسر میں مبتلا ہے۔ بیماری کی تشخیص کے بعد ہم نے متعدد سیشنز میں مریضہ کا کامیابی سےعلاج کیا اور اب مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: