ویمن لائبریری کی جانب سے(Adobe Photoshop) اوربنیادی ڈیزائنگ پر ای ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویمن لائبریری شعبہ فکرو ثقافت کے انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سنٹر کے تعاون سے جمعہ اور ہفتے کے روز بمطابق11 - 12 ستمبر 2020 ساڑھے چار بجے (Adobe Photoshop) پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈیزائنگ کے عنوان سے (زوم کلاؤڈ میٹنگ) پروگرام کے ذریعہ ایک آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کر رہی ہے۔
خواتین لائبریری میں ریڈنگ سپورٹ یونٹ سے محترمہ سيّدة لمياء حسين الموسويّ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کورس کے شرکاء کو پروگرام میں ان بنیادی ٹولزکا درست استعمال کرنا سیکھایا جائے گا جس پر پروگرام میں کسی ڈیزائن یا ترمیم کا انحصار ہوتا ہے ، اور اس کے علاوہ پروگرام میں موجود تصاویر میں کچھ بنیادی ایڈجسٹمنٹ اور اس سے متعلق دیگر امور کے مطابق صحیح تصویروں کا انتخاب کرنا بھی سیکھایا جائے گا ، جس سے ہمیں امید ہے کہ تمام شرکاء کو فائدہ ہوگا۔ "
اس کورس میں شرکت کے لئے اندراج کا لنک یہ ہے:
https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_sklT-i6cQna6VD_R5eqP6g
رجسٹریشن لنک کے ذریعہ آپ کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو ای میل موصول ہوگی ، جس میں ورکشاپ کا آئی ڈی اور پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔
شرکاء کو رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے پارٹیسیپیشن سرٹیفکیٹ بھی بھیجےجائیں گے۔ یہ ای ورکشاپ وویمن لائبریری کے سرکاری فیس بک صفحے پربراہ راست نشر کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: