آیت اللہ سیستانی: قبل از وقت انتخابات حقیقی ہدف نہیں ہے لیکن یہ ملک میں موجود بحران اور تعطل سے نکلنے کا ایک پُرامن راستہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں نمائندہ جینائن ہائنس پلاسچارٹ نے آج صبح آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی ہے اور بہت سے ملکی و غیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور متعدد ملکی امور کے بارے میں ان کی رائے اور مؤقف سے آگاہی حاصل کی ہے کہ جو کچھ یوں ہے:

قبل از وقت انتخابات حقیقی ہدف نہیں ہے لیکن ملک میں پے در پے اکٹھے ہونے والے سیاسی، معاشی، امنی، صحتی، خدماتی اور دیگر بحرانوں کے جمع ہونے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اس تعطل سے نکلنے کا یہ ایک پُرامن راستہ ہے۔ ضروری ہے کہ شہریوں کو اپنی سیاسی ترجیحات پر نظر ثانی کرنے کا موقع دیا جائے اور وہ اِدھر اُدھر کے کسی بھی دباؤ کے بغیر پوری آزادی کے ساتھ آنے والی پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے منتخب کریں، تاکہ وہ مسائل اور بحرانوں کے حل کرنے کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: