آیت اللہ سیستانی: سماجی انصاف کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھانا حکومت کی ذمہ داری ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں نمائندہ جینائن ہائنس پلاسچارٹ نے آج صبح آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی ہے اور بہت سے ملکی و غیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور متعدد ملکی امور کے بارے میں ان کی رائے اور مؤقف سے آگاہی حاصل کی ہے کہ جو کچھ یوں ہے:

موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس نے سماجی انصاف کے نفاذ، سرحدی گزرگاہوں پر قابو پانے اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں انھیں مضبوط عزم اور پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھائے، تاکہ اعلی نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور ریاستی وقار نظر آئے، بغیر لائسنس ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لیا جائے، کسی کو بھی اجازت وموقع نہ دیا جائے کہ وہ ملک کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرے اور وہاں غیر قانونی طور پر معین گروہ مختلف عنوانات کے تحت اسلحہ کے زور پر حکومت کرتے پھریں۔

اسی طرح سے موجودہ حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ انسداد بدعنوانی کے لیے سنجیدہ اور غیر معمولی اقدامات کرے اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں بڑی فائلوں کو کھولے تاکہ ہر بدعنوان کو اس کے کیے کی عادلانہ سزا ملے اور اس سے لوگوں کے غصب شدہ حقوق کو واپس لیا جائے چاہے اس کا جو بھی عہدہ ہے اور اسے جس کسی کی بھی حمایت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: