آیت اللہ سیستانی: حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سب لوگوں کو بے نقاب کرے جنھوں نے مظاہرین، سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے جیسے کا جرائم کا ارتکاب کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں نمائندہ جینائن ہائنس پلاسچارٹ نے آج صبح آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی ہے اور بہت سے ملکی و غیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور متعدد ملکی امور کے بارے میں ان کی رائے اور مؤقف سے آگاہی حاصل کی ہے کہ جو کچھ یوں ہے:

موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سب لوگوں کو بے نقاب کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرے جنھوں نے گزشتہ سال اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی عوامی تحریک کے شروع ہونے کے بعد مظاہرین، سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے جیسے جرائم کا ارتکاب کیا اور سرکاری یا نجی املاک پر حملہ کر کے انھیں نقصان پہنچایا۔ خاص طور پر آخری عرصہ میں ہونے والے قتل اور اغواء کے واقعات کے پیچھے موجود کرداروں کو ضرور بے نقاب کیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: