آیت اللہ سیستانی: اصلاحی تحریک کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہمارا اہم ترین مطالبہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں نمائندہ جینائن ہائنس پلاسچارٹ نے آج صبح آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی ہے اور بہت سے ملکی و غیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور متعدد ملکی امور کے بارے میں ان کی رائے اور مؤقف سے آگاہی حاصل کی ہے کہ جو کچھ یوں ہے:

گزشتہ سال اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی عوامی تحریک کے شروع ہونے کے بعد مظاہرین، سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وہ فوری اور اہم مطالبہ ہے جس کا ایک دن پورا ہونا ضروری ہے، اور یہی وہ کامیاب طریقہ ہے جس کے ذریعے ان جیسے جرائم کے تکرار کو روکا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: