آیت اللہ سیستانی: ملکی خودمختاری کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں نمائندہ جینائن ہائنس پلاسچارٹ نے آج صبح آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی ہے اور بہت سے ملکی و غیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور متعدد ملکی امور کے بارے میں ان کی رائے اور مؤقف سے آگاہی حاصل کی ہے کہ جو کچھ یوں ہے:
ملکی خودمختاری کا تحفظ اور اس کی خلاف ورزی کی روک تھام، ملک کے امور میں بیرونی مداخلت کے خلاف کھڑا ہونا اور ملک کو تقسیم کے خطرات سے دور رکھنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اس پر عمل درآمد ایسے خاردار معاملات کے بارے میں متفقہ قومی مؤقف اختیار کرنے کا تقاضہ کرتا ہے کہ جن کا تعلق حال اور مستقبل میں عراقیوں کے اولین مفادات سے ہے اور اس کا حصول خواہشات کے ٹکراؤ اور ذاتی، یا گروہی، یا علاقائی مفادات کے پیچھے دوڑ کے ماحول میں ممکن نہیں ہے۔ ہر فریق کو اپنے اندر قومی ذمہ داری اور مسؤولیت کے شعور کی سطح کو بلند کرنے اور ملک کی خودمختاری، استحکام اور اس کے سیاسی فیصلے کی آزادی کے لئے کسی بھی طریقہ سے کوتاہی نہ کرنے کی ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: