ڈائریکٹر جنرل بابل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹَ: ساتویں الحیات کورونا یونٹ کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مقامی اسپتالوں اور وبائی امراض کے مراکز پر بوجھ کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

بابل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ہاشم الجعفری نے کہا ہے کہ ساتویں الحیات کورونا یونٹ، جس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے تعمیر کیا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مقامی اسپتالوں اور وبائی امراض کے مراکز پر بوجھ کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور صوبے میں ایک معیاری طبی ادارے کا اضافہ ہوگا۔
یہ بات انھوں نے ساتویں الحیات کورونا یونٹ جو تکمیل کے قریب ہے کے فیلڈ ٹور کے دوران کی۔ اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن بھی ین کے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے اہم پہلوؤں اور فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ بھی پیش کی۔
ڈاکٹر محمد ہاشم الجعفری نے مزید کہا: "جدید طبی صلاحیتوں پر مشتمل یہ مرکز میڈیکل اور ہیلتھ سروسز میں اضافے کا باعث ہوگا اورمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک غیر معمولی صورتحال میں کورونا وبا کا مقابلہ کرنےکے لئے ہمارے طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے اس خصوصی اقدام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ "
اس موقع پر ڈاکٹر اسامہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "یہ دورہ اس منصوبے کے آخری مراحل میں کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا ہے اورامید ہے کہ جلد ہی یہ یونٹ طبی خدمات کی فراہمی کے لئے بابل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےحوالے کر دیا جائے گا۔ ہم نے اس دورے کے دوران بابل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے اہم پہلوؤں اور فراہم کی جانے والی خدمات اور خاص طور پر میڈیکل آکسیجن سسٹم کے بارے میں بریف کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: