شیخ الکلینی سروس کمپلیکس نے زیارت اربعین اور زائرین کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بغداد کربلا روڈ پر واقع شیخ الکلینی سروس کمپلیکس، جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس کی اہم سروسزسائٹس میں سے ہے، کے انچارج علی مہدی الصافی نے اعلان کیا کہ کمپلیکس نے زیارت اربعین اور زائرین کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، " زیارت اربعین کے دوران کربلا پیدل آنے والے لاکھوں افراد کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہت سارےکام کئے گئے ہیں، جو یہ ہیں:
زائرین کے قیام اور آرام کے لئے ہالز کی تیاری۔
- پورے کمپلیکس کو جراثیم سے پاک کرنا۔
- کمپلیکس کے مرکزی باورچی خانے کی تیاری اور اس کو درکار تمام سامان کی فراہمی۔
- بجلی کے آلات اور سامان کی مرمت اور بحالی۔
- سینٹری یونٹس کی تیاری اور انہیں حفظان صحت اورجراثیم کشی کے لئے درکار تمام اشیاء کی فراہمی۔
- مرد اور خواتین کے لئے محکمہ کربلا کے تعاون سے ایک اضافی طبی یونٹ کے کا قیام۔
- گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لئے خصوصی مرکز کا قیام۔
- موجودہ طبی صورتحال کے حوالے سے صحت کے رہنما خطوط کے مطابق تعلیمی اور رہنمائی منصوبوں کی تیاری۔
کمپلیکس کے ملازمین کو خدماتی اور طبی کام میں معاونت فراہم کرنے کے لئے رضاکاروں کی تیاری۔
- خدا نہ کرے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کمپلیکس کے اندر اور باہر ایمبولینس اور موبائل ایمبولینس ٹیمیں تیار کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: