الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گردن کے دوسرے مہرے کی انجری میں مبتلا مریض کا کامیاب علاج کیا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گردن کے دوسرے مہرے کی انجری میں مبتلا مریض کا علاج کرنے میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر وائل قاسم نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 50 سالہ مریض کے گردن کے دوسرے مہرے کو ٹھیک کرنے کے لئے پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن کیا ہے۔"

انھوں نے کہا ، "اس قسم کی صورتحال ہمارے ملک میں شاذونادر ہی سامنے آتی ہے۔ اس آپریشن میں ہم گردن کے پہلے مہرے کو دوسرے کے ساتھ مستحکم کرنے میں کامیاب رہے اور مریض کافی حد گردن کو جھکانے اورموڑنے کے قابل ہے۔"

انھوں نے مزید کہا : "گردن کے دوسرے مہرے میں فریکچر کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی پر سخت دباو تھا جس کی وجہ سے مریض کو کمر میں شدید درد اور چلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔"

اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "الکفیل اسپتال میں جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور تجربہ کار میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی موجودگی اس طرح کے پیچیدہ اور مشکل آپریشنز کی کامیابی کی اساس ہیں ، جس سے ہمیں اس طرح کے کیسز لینے اور علاج کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: