الکفیل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کی عمارت کے تکمیلی اور فنشنگ مرحلے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ اللواء انٹرنیشنل کمپنی نے الکفیل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کی عمارت کا پہلا تعمیراتی مرحلہ مکمل کرنے کے بعد تکمیلی اور فنشنگ مرحلے پر کام شروع کردیا ہے۔

اس زیر تعمیر عمارت کے پروجیکٹ مینیجر انجینئر مصطفی النجار ، نے کہا: " عمارت کا پہلا تعمیراتی مرحلہ جو کہ اسٹیل سٹرکچر کی تنصیب، دیواریں کھڑی کرنے اور چھت ڈالنے پر مشتمل تھا، کو مکمل کرنے کے بعد ، ہم نے تکمیلی اور فنشنگ مرحلے پر کام شروع کردیا ہے اور سول ورکس جیسے بجلی کی تنصیبات ، مواصلاتی نظام اور مکینیکل ورکس جیسے پانی کی لائنز بچھانے ، فائر نیٹ ورکس ، لیبارٹریوں کے لئے گیس نیٹ ورکس، سیوریج سسٹم اور دیگر پر کام جاری ہیں اور دوسرے اور آخری مرحلے کا (60٪) سےزیادہ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا ، "اللوا انٹرنیشنل کمپنی ، الکفیل یونیورسٹی میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کی فیکلٹی کی عمارت کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور اسے یونیورسٹی کے حوالے کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کی فیکلٹی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے طلباء کا استقبال کرتے ہوئے تعلیمی خدمات کی فراہمی کا عظیم فریضہ شروع کر سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: