فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس میں کولنگ ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ کے جدید ترین سسٹمز کی تنصیب کا کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "منطقة المعملجي میں واقع فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس میں کولنگ ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ کے جدید ترین سسٹمز کی تنصیب کا کام جاری ہے،جن کی کل گنجائش (2500 ٹن) ہے جیسے منصوبے کی تمام عمارتوں اور سہولیات کو ان کی ضروریات کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا َ: کولنگ سسٹم (VRF) ٹائپ اور (Mitsubishi) برانڈ کا ہے جو
کہ تھائی لینڈ کا بنا ہوا ہے۔
ایئر کنڈیشنگ سسٹم جو اٹلی کا بنا ہوا ہے اوریہ پیکیج-یونٹ سسٹم ہے۔
وینٹیلیشن سسٹم جو کہ (DX یونٹ) ہے، بھی اٹلی ساختہ ہے اور اس کی تنصیب کا 95٪ سے زیادہکام مکمل کر لیا گیا ہے۔ "
واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ 45،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔یہ کمپلیکس پانچ سکولز (کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 6000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، دو نرسری سکولز(کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، کھیلوں کے لیے مختص دو ہال (کہ جن میں سے ہر ایک900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے) اور ایک ثقافتی مرکز (کہ جو پانچ منزلہ عمارت اور 15000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے ) پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اسکولوں (بنیادی ، ثانوی اور سیکنڈری + ثقافتی مراکز) کی تعمیر کے ذریعے مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریسی کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: