روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مواکب اور حسینی ہیئات کے سیکشن کے انچارج الحاج رياض نعمة السلمان نے بتایا ہے کہ اعلی دینی قیادت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہوئے تقریبا تمام مواکب نے محرم الحرام کی ابتدا سے ہی اپنے پاس موجود غذائی مواد کو غریب اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کرنا شروع کر دیا تھا اور ناصرف اپنے پاس ذخیرہ شدہ خشک غذائی مواد بلکہ اس کے ساتھ تازہ گوشت اور سبزیوں کی بڑی مقدار کو بھی خشک غذائی مواد کے ساتھ ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود مواکب اور حسینی انجمنیں محرم سے پہلے بڑی مقدار میں خشک مواد جمع کرتی ہیں تاکہ انھیں محرم الحرام اور صفرمیں پکا کر زائرین اور عزاداروں میں تقسیم کیا جائے۔ لیکن اس سال وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معاشی سرگرمی میں کی کمی کے پیش نظر اعلی دینی قیادت نے مواکب کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس مرتبہ نیاز پکا کر تقسیم کرنے کی بجائے اسے راشن بیگز کی صورت میں ضرورت مند افراد تک پہنچائیں اور اسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نے لاکھوں راشن بیگز اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان پورے ملک میں ضرورت مند افراد کے گھروں تک پہنچایا گیا۔