صفر کا چاند نظر آ گیا ہے کل بروز ہفتہ 19ستمبر 2020ء کو صفر 1442ھ کی پہلی تاریخ ہے۔ (دفتر آیت اللہ سیستانی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماہ صفر 1442ھ کا چاند نظر آکیا ہے لہذا کل بروز ہفتہ 19ستمبر 2020ء کو صفر 1442ھ کی پہلی تاریخ ہو گی۔ اور اسی بنا پر امام حسین علیہ السلام کا چہلم 8 اکتوبر 2020ء کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اربعین یعنی چہلم امام حسین(ع) کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مومن کی علامات میں سے ایک علامت ہے اور ہر سال دسیوں ملین لوگ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں کہ جن میں سے ایک بہت بڑي تعداد سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا پہنچتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: