آٹھویں سالانہ عاشوراء فیسٹیول کا برقی طور پر انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن میں یونیورسٹیوں اور اسکولوں سے تعلقات کے شعبہ اور جامعہ بغداد کے مشترکہ تعاون سے آٹھویں سالانہ عاشوراء ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد آج برقی طور پر ہوا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل قومی نوجوان پروگرام کے تحت آج بروز جمعہ 29 محرم 1442ھ بمطابق 18 ستمبر 2020ء شام کے وقت زوم (zoom) پر اس فیٹیول کا آن لائن آغاز قاری سيد حسنين الحلو نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی نیابت میں ڈاکٹر عباس رشيد موسوی نے خطاب کیا۔
اس کے بعد بغداد یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر منیر سعدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج ہم بغداد یونیورسٹی میں اپنے تمام عزیز طلباء اور ملک کی خاطر بہتر سے بہتر کے حصول کے لئے ترقی کی طرف گامزن ہیں اور ہمارے سامنے تمام عمدہ اور قومی اقدار ہیں۔ اس سال بغداد یونیورسٹی نے بین الاقوامی درجہ بندی میں ایک اعلی مقام حاصل کیا ہے اور آنے والے سالوں میں اس سے بھی بہتر پوزیشن کے حصول کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ ہم تعلیمی نصاب، سائنسی تحقیق اور معاشرتی خدمات میں بہتری کے لیے بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ: انقلاب حسین(ع) ہمیشہ وطن عزیز اور عمدہ اقدار کے فریم ورک کے تحت ہمیں عظمت اور مطلوبہ شخصیت سازی کی طرف رہنمائی کرتا رہے گا۔
ڈاکٹر منیر نے علامہ صافی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فسٹیول کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور فسٹیول کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے بعد شاعر ڈاکٹر أحمد علياوي اور شاعر سعد شميل نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور محمد أمين التميمي نے ترنم کے ساتھ قصیدہ پڑھا۔
اس فسٹیول میں روضہ مبارک کے مرکز الجود کی طرف سے بنائی گئی فلم (سيّد الماء) کو بھی نشر کیا گیا۔
اختتام پر فسٹیول کے ضمن میں برقی طور پر ہونے والے معلوماتی مقابلے میں پہلی پوزیشنیں لے کر انعامات کا حقدار بننے والے طلاب کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا کہ جو درج ذیل ہیں:
رويدة جعفر صالح / ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ /كركوك
زهراء يحيى هلول / اصول الدين کالج
محمد عبد الله عبد الكاظم / جامعہ كربلاء
سجى عبد الرضا صالح / جامعہ بغداد
حكيم حمود سلمان / جامعہ ذي قار
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: