روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ عَلَم کی پرچم کشائی کے بعد زائرینِ اربعین کے لیے کھول دیا گیا ہے

نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کو زائرین اربعین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی(یکم صفر 1442هـ بمطابق 19ستمبر 2020ء کو نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (مہمان خانہ) کو اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھولنے کے پہلے دن علمدارِ وفا حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام، اداری سربراہان، علماء دین، بعض قبائلی سرداروں اور مومنین نے شرکت کی۔
اس افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے ڈپٹی ڈاریکٹر شیخ عادل الوکیل نے خطاب کیا اور زائرین کی خدمت کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے بعدالشيخ عامر الخطيب نے اسیران کربلا کی شام سے کربلا واپسی کا ذکر کیا اور اس کے بعدایک حزین دھن کے ساتھ علم کی پرچم کشائی کی گئی۔
مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں بلند کیا جانے والا یہ علم زمین سے 40 میٹر بلند ہے جبکہ اس علم کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 13 میٹر ہے اور اس کے اوپر (السلام عليك يا حامل لواء الحسين عليه السلام) سرخ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔

اتنی بلندی پر اور اتنے بڑے علم کو اس مضیف (مہمان خانہ) میں لہرانے کا مقصد نجف سے کربلا کے راستے میں موجود علمدارِ وفا کے روضہ مبارک کی طرف سے بنائے جانے والے واحد مہمان خانہ پر علم کو ہی نشانی و علامت قرار دینا ہے۔
ہزاروں میٹر پر مشتمل اس مہمان خانہ کی تعمیر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے کئے جانے والے ان اقدامات کی ایک کڑی ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جا رہے ہیں اس مہمان خانہ میں زائرین کی خدمت کے لئے رہائش، کھانے، میڈیکل اور بہت سے دوسرے انتظامات کئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: