علامہ صافی کا پہلے اور تیسرے ایجوکیشنل کمپلکس کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) نے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل اور انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر کے ہمراہ بروز ہفتہ 19 ستمبر 2020ء بمطابق 1 صفر 1442ھ کو زیر تعمیر پہلے اور تیسرے ایجوکیشنل کمپلکس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس دورے کے دوران علامہ صافی نے پروجیکٹ کی تمام سائٹس کا جائزہ لیا کہ جہاں انھیں وہاں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
علامہ صافی نے موجودہ حالات میں بھی کام کو جاری رکھنے اور منصوبے کے تمام مراحل اور سب حصوں کو بروقت مکمل کرنے پر ورکرز اور انجینیئرز کو سراہا اور تعلیمی میدان میں ترقی کے لیے تیار کیے گئے اس منصوبے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسی حوالے سے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کی یہاں آمد ان کے نزدیک اس منصوبے کی انتہائی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس کا مقصد ملک میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا اور ترقی کرنا ہے۔
واضح رہے یہ منصوبہ (45,000) مربع میٹر پر مشتمل ہے اور اب تک اس کا 70فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس تعلیمی کمپلکس میں پرائمری سکول، مڈل سکول، ہائی سکول اور ایک ثقافتی مرکز مستقبل قریب میں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: