علقمٰی خدماتی کمپلیکس نے زائرینِ اربعین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بابل کربلا روڈ پر واقع علقمٰی خدماتی کمپلیکس نے زائرینِ اربعین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

علقمٰی خدماتی کمپلیکس کے انچارج سید علی نعمہ خفاجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور زیارت کے لیے بابل روڈ سے کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئيں ہیں اور اس مرتبہ اپنی تیاریوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو خاص طور پر مد نظر رکھا گیا ہے۔

اربعین کے ایام میں پورے کمپلیس کو مسلسل جراثیم کش مواد سے ڈس انفیکٹ کرنے اور زائرین کو اسی حوالے سے دیگر خدمات فراہم کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے زائرین کے کھانے، آرام اور ان کے قیام کے لیے بھی بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں اور سامان کی بڑی کی بڑی مقدار کو ایام اربعین کے لیے سٹور کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیارت اربعین کے احیاء کے لیے آنے والے پہلے زائر سے لے کر کربلا سے نکلنے والے آخری زائر اربعین تک علقمٰی خدماتی کمپلیکس کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: