مواصلات اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے شعبہ نے ایام اربعین کے دوران راستہ بھولنے والے اور گمشدہ زائرین کی مدد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پروجیکٹس سیکشن کے مواصلات اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے سربراہ انجینئر فراس عباس نے بتایا ہے کہ ایام اربعین کے دوران راستہ بھولنے والے اور گم ہو جانے والے زائرین کی رہنمائی اور مدد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے کہ جس میں انھیں

یونیورسٹیوں اور اسکولوں سے تعلقات کے شعبہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کچھ دیگر سیکشنوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ اس لائحہ عمل اور اس کی تطبیق میں انھیں

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام

کربلا پولیس

اور امام حسین(ع) ہسپتال کا تعاون بھی شامل حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کربلا آنے والے راستوں پر راستہ بھولنے والے اور گم ہو جانے والے زائرین کی رہنمائی اور مدد کے لیے 45 سے زیادہ مراکز بنائے ہیں کہ جن میں ان ان کی خدمت کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسی لائحہ عمل پر حتمی گفتگو کرنے اور اس پر مشترکہ عمل کو شروع کرنے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا کہ جس میں مذکورہ بالا مرکز مذکورہ بالا یونیورسٹیوں اور اسکولوں سے تعلقات کے شعبہ، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام

اور کربلا پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس کو عملی صورت دینے کے لئے ہم آہنگی کو مزید پختہ کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انجینئر فراس نے گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے مراکز کے بارے میں بتایا کہ ان مراکز میں آنے والے کے لیے ہر طرح کی سہولیات اور خدمات کا انتظام کیا گیا ہے کہ جن میں بچوں کے لیے کھلونے اور کپڑے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےکربلا آنے والے راستوں، کربلا کے تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد اور تلاش کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں اس مقصد کے لیے جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) کی جانب سے گمشدہ افراد کی رہنمائی، تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیےجاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مراکز لاپتہ بچوں ، بوڑھوں اور دیگر غیر ملکی زائرین کی مدد کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: