کربلا میں بچوں کے ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کے لیے روضہ مبارک کی طرف سے آر او سٹیشن کا قیام

ملک میں موجودہ بحرانی صورت حال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے طبی اداروں کو مختلف طریقوں سے مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک کڑی کے طور پر روضہ مبارک کے انجینیئروں نے کربلا میں بچوں کے ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایک (R.O station) قائم کیا ہے۔
اس بارے میں روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید الصائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والے بحران میں روضہ مبارک اعلی دینی قیادت کی ہدایت کے مطابق طبی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے اور طبی عملے کو علاج معالجہ میں سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے اسی حوالے سے ہمارے سیکشن کے پانی سے متعلقہ شعبہ نے کربلا کے چلڈرن ہسپتال میں پانی صاف کرنے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ایک سٹیشن (R.O station) قائم کیا ہے کہ جس کی فی گھنٹہ پیداوار (1000) لیٹر ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس آر او سٹیشن میں نصب کی گئی مشینری کو اٹلی، امریکہ، سویزرلینڈ اور انڈیا سے درآمد کیا گیا جبکہ اس کی تنصیب کا کام ہمارے سیکشن کے انجینیئروں نے سرانجام دیا۔
واضح رہے کہ عراق میں پینے کے صاف پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کو پورا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ملک میں دسیوں (R.O station) لگا چکا ہے اور اس قسم کے بہت سے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: