چھ دن پہلے کربلا کی جانب پیدل روانہ ہونے والے ناصریہ پہنچ رہے ہیں

عراق کے جنوب میں سمندر سے متصل آخری علا قے رأس البیشہ اور جزیرہ نما فاؤ سے جو مومنین چھ دن پہلے کربلا کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے وہ اس وقت ذی قار گورنریٹ کے مشرقی علاقوں تک پہنچ چکے ہیں کہ جن میں ایک بڑی تعداد بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کی بھی ہے۔

اپنے زندگی کی سات آٹھ دہائیاں گزارنے والے یہ عمر رسیدہ افراد جناب جابر بن عبد اللہ انصاری کی پیروی میں اربعین امام حسین(ع) کے دن کربلا پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور بزرگی کے باوجود پورے جوش و جذبے سے بغیر تھکے ہوئے انسانیت کے قبلہ امام حسین(ع) کی طرف گامزن ہیں۔

اس راہ بہشت (جیسا کہ وہ اسے یہی نام دیتے ہیں) پر کربلا کی جانب پیدل چلنے والے ایک بزرگ الحاج عبد الحسين المعرفاوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا یہ راستہ اور اس پر یہ مارچ انسانیت کی تحریک ہے اور اس راستے پر چلنا انسان کی فضیلت اور انسانیت کو جلا بخشنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہی وجہ ہے کہ آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے بچے، مرد اور خواتین اپنی زندگی کے ابتدائی ایام سے اسی حسینی مارچ کے پابند ہیں۔ چاہے حالات جیسے بھی ہوں وہ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کربلا پہنچتے ہیں اور یہ اب ان کی فطرت اور زندگی کا حصہ بن چکا ہے کہ جسے ان سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے نمائندے اور روضہ مبارک کا الکفیل پروڈکشن سنٹر بصرہ کے آخری حصے سے لے کر کربلا تک پیدل آنے والے زائرین کی براہ راست کوریج کر رہا ہے کوئی بھی ان براہ راست نشریات کو بغیر لوگو کے اپنے نشریاتی ادارے یا ویب سائٹ سے نشر کر سکتا ہے۔ براہ راست نشریات کے لیے اس فریکونسی اور کوڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:


‏Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A)

DOWNLINK:12680.200 H

MOD:DVBS2

QPSK

FEC:5/6

Sr :3250

HD/MPEG-4
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: